عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سمیت کسی بھی سیاسی لیڈر سے کوئی ملاقات یا رابطہ نہیں ہے، مذاکرات کے حوالے سے وہ ہی بات کریں گے جن کو نامزد کیا گیا ہے۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حالات خراب سے خراب تر ہیں، 300 سے زائد لوگوں کا یہ کیس ہے، عدلیہ کو لفافوں میں پاوڈر بھیجا جا رہا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جہاز میں جو گندم لائی گئی وہ 1500 ٹن کم نکلی ہے، نیب سے میری درخواست ہے کہ تحقیقات کی جائیں کہ یہ کیا ہو رہا ہے، صنعت کار اور دکاندار رو رہا تھا لیکن اب کاشتکار بھی رو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ گندم کی کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی اور ایک کلو گندم بھی نہیں خریدی گئی۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جھوٹی شہادتوں پر بنائے گئے کیسسز کو ختم کیا جائے ، اگر کوئی مجرم ہے تو اسی سزا دی جائے اور جو بے گناہ ہیں ان کو رہا کیا جائے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئین میں ڈپٹی وزیراعظم کی کوئی پوسٹ نہیں ہے، اسحٰق ڈار ان کے گھر کا ہی ہے، ڈپٹی وزیراعظم جاتی امراء کے آئین میں ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2 ماہ بہت اہم ہیں، حکومت کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی ہو گی، اقتصادی اور معاشی طور پر 2 ماہ بڑے اہم ہیں، سیاست اپنا رنگ دکھائے گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015