نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد ہوا جہاں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف رولنڈ والکر بھی کانفرنس میں موجود تھے، اس کے علاوہ کانفرنس میں ماہرین،… پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کانفرنس سے کلیدی خطاب کیا، برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر پیٹرک سینٹدرز مقررین میں شامل تھے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف رولنڈ والکر بھی کانفرنس میں موجود تھے، اس کے علاوہ کانفرنس میں ماہرین، دفاعی حکام، دانشوروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے برطانیہ کے موجودہ اور نامزد چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں کیں اور دو طرفہ فوجی تعلقات کو بڑھانے میں جنرل پیٹرک سینڈرز کی خدمات پر شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی آرمی چیف نے نامزد چیف آف جنرل اسٹاف جنرل رولینڈ واکر کویو کی نامزدگی پر مبارکباد بھی دی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ پاک برطانیہ استحکام کانفرنس دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم دفاعی اور سیکیورٹی ڈائیلاگ ہے، کانفرنس باری باری پاکستان اور برطانیہ میں منعقد ہوتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے لیے برطانیہ کا 30 رکنی وفد 29 اپریل سے 3 مئی تک پاکستان کا دورہ کررہا ہے، برطانوی وفد کی قیادت اسٹینڈنگ جوائنٹ فورس کمانڈر میجر جنرل ٹام بیٹ مین کر رہے ہیں، کانفرنس میں عالمی، قومی سلامتی اور علاقائی امن و استحکام کے اثرات پر مباحثہ ہوگا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- پاکستان کا ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ لانچ کرنے کا اعلان
- سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کوٹ لکھپت جیل سے رہا
- آسٹریلیا کے ٹی 20 ورلڈکپ کے اسکواڈ میں کون سے اہم کھلاڑی شامل
- سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کے متعلق بڑا فیصلہ
- حکومت پنجاب کا ایک اور انوکھا کارنامہ، گھروں کی صفائی ستھرائی پر بھی چارجز لاگو
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015