آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 19 میں واضح طور پر آزادی اظہار اور اظہار رائے کی حدود متعین کی گئی ہیں، جو لوگ آئین میں دی گئی آزادی رائے پر عائد کی گئی واضح قیود کی برملا پامالی کرتے ہیں وہ دوسروں پر انگلیاں نہیں اٹھا سکتے، ہم… آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان ایئر فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 19میں آزادی اظہار اور اظہار رائے کی حدود متعین کی گئی ہیں، آئین میں آزادی رائے پر واضح قیود کی پامالی کرنے والے دوسروں پر انگلیاں نہیں اٹھا سکتے۔ آرمی چیف نے کہا کہ اسلحے کی دوڑ سے ہمارے خطے میں طاقت کا توازن بھی بگڑنے کا امکان ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ آپ ہماری امیدوں کا مرکز، آسمانوں کے محافظ اور علاقائی یکجہتی کے ضامن ہیں۔ توقع کی جاتی ہے آپ کردار، ہمت اور قابلیت کی خوبیوں سے مُزیّن زندگی گزاریں گے۔ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ آپ کا طرزِ عمل نہ صرف آپ کی ذاتی اخلاقیات بلکہ ادارے کیلئے بھی غیرمعمولی ہوگا، آپ مادرِ وطن کے دفا ،عزت و وقار کے لیے قربانی دینے سے کبھی دریغ نہیں کریں گے۔ آرمی چیف نے کہا کہ عسکری قیادت توقع کرتی ہے کہ آپ بہترین جذبے قائم رکھیں گے، پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کی لازوال روایت کو قائم رکھیں گے۔ آرمی چیف نے کہا کہ مصنوعی ذہانت، روبوٹکس فضائی طاقت کے دائرہ کار کو وسعت دے رہی ہیں، کوانٹم کمپیوٹنگ سمیت مخصوص ٹیکنالوجیز بھی فضائی طاقت کے دائرہ کار کو وسعت دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط فضائیہ کے بغیر ملک کسی بھی جارح کے رحم و کرم پر ہوتا ہے، پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے۔ جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بے مثال بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ مشکلات میں فضائی حدود کی نگرانی کی، اس کی بڑی مثال فروری 2019ء ہم سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ اس بات کی تازہ ترین مثال ہے کہ جنگیں کیا کیا مصائب لاسکتی ہیں، غزہ میں بوڑھوں، خواتین اور بچوں کا اندھا دھند قتل ثبوت ہے کہ دنیا میں تشدد بڑھ رہا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے، کشمیر میں بھارتی جارحیت پر دنیا کی خاموشی آزادی کی آواز کو دبا نہیں سکتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، ہمیشہ یاد رکھیں کہ حق طاقت ہے جبکہ باطل کبھی طاقتور نہیں ہوسکتا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، روٹی اور نان کے نئے ریٹس آگئے
- آئی او ایس اپ ڈیٹ، آئی فون صارفین نئی مشکل میں پھنس گئے
- حج کے دوران کون سی غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا؟
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟
- اسرائیل کی نسل کشی اب رفح میں اپنے ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی، عالمی عدالت میں سماعت
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015