چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے انتخابات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالفت کر دی۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے انتخاب کے معاملے میں شیر افضل مروت کے نام پر اپوزیشن کے اندر بھی اختلافات سامنے آ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر، شیخ وقاص اکرم، جنید اکبر اور زین قریشی نے پی اے سی کی چئیرمین شپ کے لیے لابنگ شروع کر دی۔ پارٹی کے سینیئر رہنماؤں نے شیر افضل مروت کو چئیرمین پی اے سی بنانے کی مخالفت کر دی۔ ذرائع کے مطابق ارکان نے رائے دی ہے کہ پارٹی کے سینیئر ارکان میں سے کسی کو یہ اہم کمیٹی کی چئیرمین شپ دینی چاہیے تاہم اختلافات کی وجہ سے اپوزیشن نے ابھی تک کوئی نام اسپیکر کو تحریری طور پر نہیں دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے حکومت سے بھی اس معاملے پر کوئی رابطہ نہیں کیا۔ حکومت کی حمایت کے بغیر اپوزیشن ارکان میں سے کوئی بھی پی اے سی کا چئیرمین نہیں بن سکتا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015