پاکستانی معروف سیاسی شخصیت اور میزبان مرحوم عامر لیاقت حسین سے شادی کرکے شہرت حاصل کرنے والی ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ جیل سے رہا ہونے کے بعد ایک بار پھر ان کی وراثت میں اپنا حصہ لینے کے لیے سرگرم ہوگئی ہیں۔ حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں دانیہ شاہ کو ایک آدمی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ وائرل ویڈیو میں نظر آنے والا شخص خود کو وکیل ظاہر کر رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی وراثت میں اپنا حصہ لینے کے لیے انہیں ہائیر کیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں مذکورہ شخص نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ دانیہ شاہ نے انہیں وراثت کا کیس لڑنے کے لیے 2 کروڑ روپے بطور معاوضہ دینے کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔ وائرل ویڈیو کا آغاز کچھ اس طرح ہوتا ہے کہ مذکورہ شخص اپنا تعارف شہزاد حکیم سے کرواتا ہے اور کہتا ہے کہ پوری دنیا مجھ سے پوچھنا چاہتی ہے میرا ذریعہ معاش، تو آج میں آپ لوگوں کو اپنا ذریعہ معاش بتا دیتا ہوں‘۔ مذکورہ شخص نے اپنا ذریعہ معاش بتاتے ہوئے مزید کہا کہ میں مظلوم لوگوں کی امداد کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ میری امداد کرتا ہے، میرے ساتھ موجود ہیں لودھراں سے دانیہ عامر لیاقت عرف دانیہ شاہ‘۔ وائرل ویڈیو میں خود کو وکیل ظاہر کرنے والے شخص نے یہ بھی کہا کہ دانیہ شاہ نے اپنا وراثت والا کیس میرے ذمے لگایا ہے، وہ وراثت جو انہیں مرحوم عامر لیاقت کی جانب سے ملنی ہے، جس کے لیے میں نے ان سے 2 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے جس پر یہ راضی ہوگئی ہیں۔ اس ویڈیو کے آخر میں اس شخص نےکہا کہ ’دانیہ شاہ حق دار ہے، میں اس کو اس کا حق دلواکر رہوں گا، دیکھتا ہوں کہ کون اس کا حق مارتا ہے، بیسٹ آف شہزاد حکیم‘۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015