پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے لیے شیر افضل مروت کی جگہ نئے نام کی منظوری دیدی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کو ہٹانے کے لیے عمر ایوب اور شبلی فراز نے سیاسی کمیٹی کا اجلاس بلایا، سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں شیر افضل مروت کا نام واپس لینے کے لیے ووٹنگ کرائی گئی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی اے سی کے لیے شیر افضل مروت کے حق میں اسد قیصر، شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار اور زلفی بخاری سامنے آئے جبکہ عمر ایوب اور شبلی فراز شیر افضل مروت کو ہٹانے کے لیے وقاص اکرم کا نام سامنے لائے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی اے سی کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے دی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سیاسی کمیٹی شیر افضل مروت کا نام واپس لینے کے فیصلے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آگاہ کرے گی۔ یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کا نام چیئرمین پی اے سی کے لیےتجویز کیا تھا۔ دو روز قبل بیرسٹر گوہر علی نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کا نام چیئرمین پی اے سی کے لیے تجویز کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے فیصلے سے متعلق شیر افضل مروت کا کہنا ہے مجھے سیاسی کمیٹی اجلاس کے میں نہ مدعو کیا گیا اور نہ ہی مجھ سے کوئی مشورہ ہوا۔ اس سے قبل شیر افضل مروت نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگوں نے عمران خان سے مجھے چیئرمین پی اے سی نہ بنانے کا کہا تھا لیکن عمران خان نے ان سب کی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے میرا نام لیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015