گرمی بھگانا ہے تو مشروبات کا استعمال بڑھانا ہے، وفاقی دار الحکومت میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا، کہیں گنے کا جوس، کہیں لیموں پانی ، ربڑی دودھ تو کہیں لسی کے اسٹالز سج گئے، گرم موسم میں پانی کا استعمال تو ضروری ہے ہی اگر ٹھنڈے مشروبات ہوں تو نہ صرف مزہ دوبالا ہوجاتا ہے بلکہ گرمی کی شدت سے بچنے اور نمکیات کی کمی پر قابو پانے کیلئے بھی ٹھنڈے مشروبات کا استعمال ضروری ہوجاتا ہے۔ وفاقی دار الحکومت میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی شہریوں نے ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بڑھا دیا، کوئی گنے کےجوس کے مزے لے رہا ہے تو کوئی ربڑی کا دودھ ، کوئی لیمن سوڈا پیتے نظر آتا ہے تو کوئی ،لیموں پانی سے گرمی بھگاتا نظر آرہا ہےشہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں جسم کے درجہ حرارت کو معتدل رکھنے کیلئے اور پسینے کی صورت میں نمکیات کے اخراج کے بعد جسم کو توانائی فراہم کرنے کیلئے مشروبات اہم کردار ادا کرتے ہیں گرم موسم میں ٹھنڈے مشروبات جسم کو تر و تازہ رکھنے کیلئے ضروری تو ہیں لیکن ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے سجے اسٹالز سے مشروبات پیتے وقت حفظان صحت کے اصولوں پر بھی توجہ دینا ضروری ہے، تصدیق کرنا چاہئے کہ جو مشروب پیا جا ررہا ہے وہ صاف ستھرے اورصحت بخش اصولوں پر تیار کیا گیا ہو۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015