پاکستان اور اٹلی کے درمیان پاکستانیوں کے غیر قانونی طریقے سے اٹلی جانے کا راستہ روکنے سے متعلق معاہدے پر اتفاق ہوا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی سے اٹلی کی سفیر میریلینا ارملین نے ملاقات جس میں انسانی اسمگلنگ کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔ دونوں کے درمیان غیر قانونی طور پر اٹلی جانے والے پاکستانیوں کا داخلہ روکنے کے لئے معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ روکنے کے باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا، پاکستان اور اٹلی کے درمیان انسانی اسمگلنگ روکنے کے معاہدے کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔ وزیر داخلہ نے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے متعلقہ حکام کو موقع پر ہی احکامات جاری کردیے۔ دونوں کے درمیان غیر قانونی طور پر اٹلی جانے والے پاکستانیوں کا داخلہ روکنے کے لئے مشترکہ پالیسی اپنانے پر اتفاق ہوا جس کے تحت اٹلی کے شہر میلان اور اسلام آباد کو جڑواں شہروں کا درجہ دینے کی تجویز دی گئی۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان بھر میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، انسانی اسمگلنگ کے مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے، اٹلی غیر قانونی طور پر جانے والوں کو نہ صرف جیل جانا پڑے گا بلکہ رقم بھی ضائع ہو گی۔ محسن نقوی نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے ایف آئی اے کو بھرپور کارروائی کا حکم دیا ہے، انسانی اسمگلنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پاکستان سے اٹلی قانونی طور پر ہنر مند افرادی قوت بھیجی جائے گی۔ دریں اثنا اس موقع پر وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم آغا اور اٹلی کے سفارت خانے کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015