ٹوئٹرنے صارفین کا بڑامسئلہ حل کر دیا

اگر آپ ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے ٹوئٹس پر مینشن کیے جانے سے پریشان رہتے ہیں تو اب کمپنی نے اس پریشانی کا حل پیش کردیا ہے۔
ٹوئٹر کی جانب سے صارفین کو ٹوئٹس میں مینشن کیے جانے کے حوالے سے زیادہ اختیار دیا جارہا ہے۔
یہ فیچر ابھی صارفین کو دستیاب نہیں مگر ایک ایپ ریسرچر Jane Manchun Wong نے اس حوالے سے ایک ٹوئٹ میں بتایا۔

Twitter is working on letting you control who can mention you on Twitter pic.twitter.com/UemMCGcy70
— Jane Manchun Wong (@wongmjane) October 13, 2022
اس فیچر سے صارف یہ فیصلہ کرسکے گا کہ کون اسے ٹوئٹ پر میشن کرسکتا ہے اور کون نہیں۔
اس حوالے سے نئے کنٹرولز میں صارفین کے لیے 3 آپشنز دستیاب ہوں گے۔
ایک آپشن یہ ہے کہ تمام افراد آپ کو مینشن کرسکیں، دوسرا آپشن یہ ہوگا کہ جن افراد کو آپ فالو کررہے ہیں وہ مینشن کرسکیں جبکہ تیسرا ہر ایک کو مینشن کرنے سے روک دے گا۔
اس سے قبل جولائی میں ٹوئٹر نے ان مینشن فیچر متعارف کرایا تھا۔
اس موقع پر کمپنی نے بتایا تھا کہ ان مینشن فیچر کے ذریعے صارفین اس پلیٹ فارم میں ایسی چیٹ تھریڈ کو چھوڑ سکیں گے جو ان کی نظر میں غیرضروری یا ذہنی سکون کے لیے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔
اگر اس چیٹ تھریڈ میں آپ کے نام کو مینشن کیا جاتا ہے تو آپ اسے ان مینشن کرسکیں گے تاکہ کوئی آپ کو ریپلائی نہ کرسکے۔