ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
انگلینڈ کو اگر سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنا ہے تو اس میچ میں لازمی فتح حاصل کرنا ہو گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، جس کے بعد افغانستان ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا ہے۔