ٹی 20 ورلڈ کپ: زمبابوے کا نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 118 رنز کا ہدف

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں زمبابوے نے نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 118 رنز کا ہدف دیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج گروپ ٹو کے دو میچز کھیلے جائیں گے۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں نیدر لینڈز کا مقابلہ زمبابوے سے ہے جب کہ اسی میدان پر دوسرے اہم میچ میں بنگلادیش اور بھارت مدمقابل ہوں گے۔
میچ میں زمبابوے کی کامیابی کی صورت میں اُس کے سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کے امکانات برقرار رہیں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج کا دوسرا میچ بنگلادیش اور بھارت کے درمیان دن ایک بجے شروع ہوگا، یہ میچ دونوں ٹیموں کے علاوہ پاکستان کے لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔