ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، شعیب اختر کا بھارتیوں کیلئے پیغام

قومی ٹیم کی فتح پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ بہت ہی شاندار رہا ہے، کوئی بھی ٹیم حاوی نظر نہیں آئی، سارے ہی برے کھیلے ہیں۔
سابق فاسٹ بولر نے کہا ہے کہ نہیں سمجھتا کہ زمبابوے سے شکست کے بعد پاکستان سیمی فائنل میں پہنچنے کا مستحق تھا لیکن جنوبی افریقا کا شکریہ۔
شعیب اختر کا کہنا تھا اب مسئلہ یہ رہ گیا ہے کہ ہم نے بھارت سے دوبارہ ملنا ہے کہ نہیں؟ ہاں جی، آپ کہہ رہے تھے ہم باہر ہو گئے ہیں ابھی ٹھہر جائیں ابھی ہم نے آپ سے دوبارہ ملنا ہے۔
قومی ٹیم کی فتح پر شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ یہ ٹورنامنٹ بہت ہی شاندار رہا ہے، کوئی بھی ٹیم حاوی نظر نہیں آئی، سارے ہی برے کھیلے ہیں، آسٹریلیا ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا، انگلینڈ کی ٹیم بہترین کارکردگی نہ دکھا سکی، پاکستان بھی برا کھیلا لیکن آخری دو میچز میں پاکستان نے حیران کر دیا۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے گروپ ٹو کے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔