بھارت میں ٹوئٹر کا 90 فیصد عملہ نوکری سے فارغ

ٹوئٹر نے بھارت میں 90فیصد سے زائد عملے کو نوکری سے فارغ کر دیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹ  کے مطابق نئی دلی، ممبئی اور بنگلور میں ٹوئٹر کے دفاتر سے 90 فیصد ملازمین کو نوکری سے جواب دے دیا گیا۔ ان دفاتر میں 200 افراد کام کررہے تھے جن میں سے اب صرف 12 کے قریب ملازمین رہ گئے ہیں۔
بھارت میں ٹوئٹر کے دفاتر سے لوگوں کو فارغ کیے جانا ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کی ملازمین کم کرنے کی مہم کا حصہ ہے۔ دنیا کے امیرترین شخص ایلون مسک نے گزشتہ دنوں ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالا ہے۔ 
دوسری جانب ٹوئٹر کی جانب سے طنز و مزاح پر مبنی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر واضح طور پر لفظ ’ پیروڈی‘ نہ لکھنے والے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔