واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ صارفین کیلئے نیا فیچرمتعارف کروانے کو تیار

واٹس ایپ کی جانب سے اپنے ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے ایک سے زیادہ چیٹ سلیکشن فیچر متعارف کروانے کا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے، اس فیچر سے صارفین کو آسانی سے اپنی چیٹس کو منظم کرنے میں مدد ملے گی۔
دنیا کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کے لئے ہمہ وقت کچھ نہ کچھ بہتر کرنے کی جدوجہد میں مصروف رہتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس کے صارفین کی تعداد میں بھی روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
واٹس ایپ کی جانب سے چند ماہ قبل ڈیسک ٹاپ ورژن میں ” ایڈٹ ” کا بٹن متعارف کروایا گیا تھا تاہم اب کمپنی نے اپنے ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے ” ایک سے زیادہ چیٹ سلیکشن ” فیچر متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا ہے جس کی مدد سے صارفین اپنی چیٹس کو مزید منظم کرسکیں گے۔
واٹس ایپ کی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ایپلی کیشن کے ماہرین ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے سلیکٹ چیٹس فیچر پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تاحال ڈیسک ٹاپ صارفین کے لئے واٹس ایپ پر متعدد چیٹس کے ساتھ کام سرانجام دینا مشکل ہے، وجہ یہ ہے کہ اس میں ایک اسکرین شاٹ دائیں جانب موجود چیٹ مینو کے تحت چیٹ منتخب کریں کا اختیار دکھاتا ہے۔
اگرچہ یہ فیچر ابھی اپنے ابتدائی مراحل میں ہے اور اس کے بارے میں کہنا قبل از وقت ہوگا کہ صارفین تک اس کی رسائی کب ہوگی ؟ تاہم یہ توقع کی جاسکتی ہے کہ واٹس ایپ کے متعدد چیٹ سلیکشن نئے سال میں اس کا حصہ بن جائیں گے۔