روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان آج بھی جاری

ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مہنگا ہوا۔
ڈالر کی اڑان جاری ہے جبکہ پاکستانی روپیہ ہر آنے والے دن اپنی قدر کھو رہا ہے، آج بھی کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر مہنگا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 227 روپے کا ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 226 روپے 94 پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 193 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 40823 پر آ گیا ہے۔