اب ٹویٹ کو بھی ایڈٹ کیا جا سکے گا

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ twitter نے ٹویٹ کرنے کے بعد اس میں ترمیم (edit) کا فیچر پیش کردیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ کو اپنے اکاؤنٹ پر ایڈٹ کا بٹن نظر آرہا ہے تو یہ ٹیسٹنگ کیلئے ہے۔
بلوم برگ کے مطابق ایڈٹ فیچر بہت جلد ان ویری فائیڈ صارفین کیلئے دستیاب ہوگا جو 4.99 ڈالر ماہانہ کی ادائیگی کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق شروع میں صرف ویری فائیڈ اکاؤنٹس کو ہی یہ سہولت ملے گی، صارفین ٹویٹ کرنے کے بعد آدھے گھنٹے تک اس میں ترمیم کرسکیں گے۔
صارفین کو ٹوئٹ میں تبدیلی کرنا چاہتے ہیں تو تبدیلی کا آپشن تو ملے گا لیکن آپ کو پہلے ٹویٹ سے لے کر بدلے گئے ٹویٹ تک اسکی پوری ہسٹری بھی دکھائی دے گی۔
واضح رہے کہ اب تک ایک مرتبہ ٹویٹ کئے گئے مواد کو ایڈٹ نہیں کیا جاسکتا تھا اور تبدیلی کرنے کیلئے پرانے ٹویٹ کو ڈیلیٹ کرکے پھر سے ٹویٹ کرنا پڑتا تھا۔