نیوزی لینڈ: سمندری طوفان کے باعث ہزاروں افراد بے گھر

نیوزی لینڈ میں گبریئل نامی سمندری طوفان کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے جبکہ مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 5 ہوگئی۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان گزرنے کے بعد نیوزی لینڈ میں بحالی کی کوششیں جاری ہیں، بارشوں اور سیلاب کے باعث 9 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق کچھ شہروں میں رابطے اور رسائی کے ذرائع بدستور منقطع ہیں، جہاں ہیلی کاپٹروں کی مدد سے پانی، خوراک اور فیول لوگوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے نیوزی لینڈ کے مشرقی حصوں میں مزید بارشوں کا امکان ظاہرکیا ہے۔
حکومت کی جانب سے سمندری طوفان کی شدت کو دیکھتے ہوئے ملک میں ایمرجنسی بھی نافذ ہے۔