ریاض(مائی نیوز)سعودی عرب میں پرانی گاڑیوں پرویلیو ایڈڈ ٹیکس کم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، ٹیکس لگانے کی بعض شرائط رکھی گئی ہیں۔سعودی عرب میں زکوٰۃ، ٹیکس اورکسٹم اتھارٹی نےپرانی گاڑیوں پرویلیو ایڈڈ ٹیکس کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نےکہا ہے کہ پرانی گاڑیوں کے سودے کی مجموعی رقم کے بجائے منافع کے مارجن پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس لیا جا سکے گا، عمل درآمد یکم جولائی 2023 سے ہوگا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اتھارٹی نے توجہ دلائی ہے کہ منافع کے مارجن کے حساب سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا اختیار پرانی گاڑیوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کم کرنے کی غرض سے دیا جا رہا ہے۔اتھارٹی کا کہنا ہے کہ منافع کے مارجن پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس لگانے کا طریقہ لازمی نہیں اختیاری ہے، سودے کی پوری رقم پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس لگایا جا سکتا ہے۔منافع کے مارجن کے اصول کے مطابق ویلیو ایڈڈ ٹیکس لگانے کی بعض شرائط مقرر کی گئی ہیں۔اہم ترین یہ ہے کہ پرانی گاڑی استعمال کے قابل ہو۔ اتھارٹی کی جانب سے اس کی منظوری حاصل ہو، گاڑی سعودی عرب میں موجود ہو اور یہاں استعمال کی جا چکی ہو۔ گاڑی فروخت کرنے والا اتھارٹی کے پاس ویلیو ایڈڈ ٹیکس دینے والے فریق کی حیثیت سے رجسٹرڈ ہو۔ایک شرط یہ ہے کہ پرانی گاڑیوں کے کاروبار کا پرمٹ بھی ہو، کاروبار کے لیے ضروری ہے کہ قابل استعمال پرانی گاڑیوں کے منافع کے مارجن (پرافٹ مارجن) کا طریقہ کار استعمال کرنے کی اجازت موجود ہو۔اتھارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر کسی کو پرانی قابل استعمال گاڑی فروخت کرنے کے حوالے سے منافع کے مارجن کی تفصیلات جاننا ہوں تو رابطہ سینٹر سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015