پاکستان نے قونصلر رسائی سے متعلق 2008 کے معاہدے کی دفعات کے مطابق ہفتہ کو پاکستان میں موجود 308 بھارتی قیدیوں (42 سویلین اور 266 ماہی گیروں) کی فہرست اسلام آباد میں بھارت کے ہائی کمیشن کے حوالے کردی۔ دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی حکومت نے بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کردی۔ فہرست کے مطابق بھارت کی جیلوں میں کل 417 پاکستانی (343 شہری اور 74 ماہی گیر) قیدی ہیں۔ بیان کے مطابق پاکستان نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ان تمام پاکستانی شہری قیدیوں اور ماہی گیروں کو رہا کرے اور وطن واپس بھیجے جو اپنی متعلقہ سزا پوری کرچکے ہیں اور ان کی قومی حیثیت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ واضح رہے پاکستان اور بھارت ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کی حراست میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔ یہ تبادلہ قونصلر رسائی کے معاہدے کے تحت ہوتا ہے جس پر 21 مئی 2008 کو دستخط ہوئے تھے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015