خواجہ آصف کی نہر میں چھلانگ لگا کر تیرنے کی ویڈیو وائرل

وزیر دفاع خواجہ آصف شدید گرمی میں سیالکوٹ کے موترہ نہر پہنچ گئے۔ خواجہ آصف کی موترہ نہر میں ڈُبکیاں لگاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ خواجہ آصف عید ملن پارٹی میں پہنچے تو اس موقع پر تیراکی کی یاد تازہ کر دی، خواجہ آصف نے تین کلومیٹر تک نہرمیں تیراکی کی ان کے ساتھیوں نے لاٸف جیکٹ پہن رکھی تھیں جبکہ خواجہ آصف نے بغیر جیکٹ تیراکی کی۔ وزیر دفاع نے  نے پہلی چھلانگ موترہ پل کے قریب سے جبکہ دوسری جامکے پل سے لگاٸی۔ Pakistan’s defence minister Khawaja Asif spotted diving into Sailkot canal. @KhawajaMAsif pic.twitter.com/JtvVrDjhTK — maisha91 (@maisha913) July 1, 2023 عام لوگوں کے ساتھ نہر کے ٹھنڈے ٹھار پانی میں خواجہ آصف نے غوطے لگائے، وزیر دفاع کو نہاتے دیکھ کر منچلوں نے بھی نہر میں چھلانگ لگا دی۔