دورہ ویسٹ انڈیز، قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان، کون ان اور کون آؤٹ؟

ذرائع نے بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی اور بابراعظم ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی، حارث رؤف، حسن علی کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی ہوگئی، محمد رضوان ون ڈے ٹیم کی بدستور قیادت کریں گے۔ سیریز میں تین ٹی20 اور تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز امریکا میں ہوگی، جبکہ ون ڈے میچز ویسٹ انڈیز میں کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے اسکواڈ پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ میں محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی اور صفیان مقیم شامل ہیں۔