پاکستان نے آئس ہاکی میں پہلی بار شاندار کامیابی حاصل کر لی ہے۔ امریکہ میں منعقدہ ’لیٹم کپ‘ ڈویژن تھری آئس ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم نے پیرو کو 6-1 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ پاکستانی ٹیم نے پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بغیر شکست فائنل تک رسائی حاصل کی۔ اسی چیمپئن شپ میں پاکستانی خواتین کی ٹیم نے بھی متاثر کن کارکردگی دکھائی اور ڈویژن ٹو مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیتا۔ ٹورنامنٹ میں 17 ممالک کی 62 سے زائد ٹیموں نے شرکت کی۔ آئس ہاکی میں اس شاندار فتح سے پاکستان میں اس غیرروایتی کھیل کو فروغ ملنے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔






