پاک-جنوبی افریقہ ویمن سیریز، میچ آفیشلز کے نام سامنے آگئے

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان خواتین کی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پاکستانی امپائرسلیمہ امتیاز پہلی باردوطرفہ ون ڈےانٹرنیشنل سیریزمیں امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گی۔ آسٹریلیاکی کلیئرپولوسیک بھی سیریزمیں امپائرنگ کی ذمہ داری سرانجام دیں گی۔ حمیرافرح سیریزکیلئےریزروامپائرنامزد،طارق رشیدآن فیلڈامپائرنگ کےفرائض انجام دیں گے۔ ون ڈےسیریز16سے22 ستمبرتک قذافی سٹیڈیم میں کھیلی جائےگی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹرعلی نقوی بطورمیچ ریفری ذمہ داریاں نبھائیں گے۔