بھارتی کرکٹرز پر پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ تصاویر کھنچوانے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ نیٹس میں پریکٹس کے دوران آنے والے کلب کرکٹرز پر موبائل فونز سے تصاویر لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عام طور پر مہمان ٹیم کے کھلاڑی دبئی کے مختلف کلبز کے بولرز کے ساتھ پریکٹس کرتے ہیں، لیکن اب اس دوران تصاویر لینا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ اس مرتبہ پاکستانی نیٹ بولرز کے بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر لینے پر نہ صرف پابندی عائد کردی گئی ہے بلکہ اس مقصد کیلیے جو بھی کلب کرکٹرز آتے ہیں۔ ان سے موبائل فون لے لیے جاتے اور جب ٹیم اپنا سامان پیک کرکے واپس روانہ ہوتی تب ہی یہ موبائل واپس کیے جاتے ہیں۔






