ایشیا کپ سپر 4: ہینڈ شیک تنازع کے بعد پاک بھارت آج پھر سامنے ہو ں گے

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی۔ دبئی میں کھیلا جانے والا یہ دوسرا سپر فور میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا، جس کی نگرانی اینڈی پائی کرافٹ بطور ریفری کریں گے۔ ہفتے کو گرین شرٹس نے آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں تین گھنٹے پر مشتمل بھرپور پریکٹس کی۔ جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے ان کا حوصلہ بڑھایا اور توقع ظاہر کی کہ ٹیم بہترین کارکردگی دکھائے گی۔ واضح رہے کہ گروپ مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دی تھی۔ ہینڈ شیک کا تنازعہ اور میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے سیاسی بیان کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ ماحول مزید خراب ہوچکا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔