پاکستان کے مشہور اسپنر ابرار احمد بی پی ایل کے 12 ویں ایڈیشن میں حصہ نہیں لیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسٹری اسپنر ابرار احمد کو چٹاگرام رائلز نے منتخب کیا تھا لیکن اجازت کے بغیر نام نیلامی کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق جب بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی فرنچائز نے ان سے رابطہ کیا تو ابرار نے واضح کیا کہ انہوں نے اس حوالے سے کوئی اجازت نہیں دی تھی۔ اس کے بعد رائلز نے انہیں کسی اور کھلاڑی سے تبدیل کر کے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو صورتحال سے آگاہ کردیا۔ دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلا دیش میں ردوبدل کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، پاکستان کو مارچ اپریل میں بنگلادیش کا دورہ کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق 2 ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، دورے میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی شامل ہیں۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے 26 مارچ سے 3 مئی تک پی ایس ایل کا اعلان کیا ہے، سیریز ری شیڈول ہو گی، دونوں بورڈز کے درمیان اس حوالے سے بات چیت جاری ہے، میچز کی تعداد میں کمی نہیں ہو گی، ونڈو کی تلاش جاری ہے۔ذرائع کے مطابق جلد مناسب ونڈو کا اعلان کر دیا جائے گا، وائٹ بال سیریز میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کے شیڈول میں رد و بدل کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان بھی کردیا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اصفہان میں 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم سے اسلحہ ذخائر کو نشانہ بنانے کا انکشاف
- بال ٹیمپرنگ کیس، فخر زمان پر اہم میچز میں پابندی عائد کر دی گئی
- گھٹنوں کے درد سے نجات حاصل کرنے کیلئے یہ طریقہ اپنائیں
- عوام پر مہنگائی کا کا بم، بجلی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
- نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ایک روزہ اہم دورے پر چین روانہ
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






