فتنۂ ہندوستان اور فتنۂ الخوارج کے خلاف پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے: صدر پاکستان سنی تحریک ڈسٹرکٹ ویسٹ
کراچی (طلعت شاہ) پاکستان سنی تحریک ڈسٹرکٹ ویسٹ کے زیرِ اہتمام سیکٹر، یوسی ذمہ داران اور کمیٹی ممبران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر محمد سہیل قادری نے کہا کہ اسلام اور پاکستان کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ چاہے فتنۂ ہندوستان ہو یا فتنۂ الخوارج، پوری قوم متحد ہو کر ان کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائے گی اور کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دشمن قوتیں اسلام اور پاکستان کو کمزور کرنے کے درپے ہیں، مگر قوم کے اتحاد، ایمان اور شعور کے باعث ان کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ پاکستان سنی تحریک ملک کے استحکام، امن اور نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔
اجلاس سے علامہ و مولانا محمد فاروق نقشبندی نے بھی خطاب کیا اور تنظیمی نظم و ضبط، اتحاد اور عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ویسٹ کے جنرل سیکرٹری محمد سعید کھوسہ، صدر سوشل میڈیا ڈسٹرکٹ ویسٹ محمد عمیر قادری، جنرل سیکرٹری سوشل میڈیا اطہر علی قادری، اورنگی سیکٹر کنوینئر PS-121 دانش قادری مستان، PS-120 محمد اقبال قادری، PS-119 علی رضا خانزادہ، سابقہ سیکٹر کنوینئر خرم شہزاد قادری، جوائنٹ کنوینئر PS-121 محمد عابد قادری، جوائنٹ کنوینئر PS-120 مہتاب قادری سمیت سیکٹر کمیٹی ممبران، یوسی انچارجز اور یوسی کمیٹی کے ارکان نے بھرپور شرکت کی۔







