آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک سنسنی خیز گروپ میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو دوسرے سپر اوور میں شکست دے دی۔ بھارت کے شہر احمد آباد میں کھیلے گئے اس اہم مقابلے میں دونوں ٹیمیں مقررہ 20 اوورز میں 187، 187 رنز بنا کر برابر رہیں، جس کے بعد میچ ٹائی قرار پایا اور فیصلہ سپر اوور پر چھوڑ دیا گیا۔ جنوبی افریقا کی بیٹنگگروپ ڈی کے اس میچ میں افغانستان کے کپتان Rashid Khan نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ جنوبی افریقا کی اننگز کا آغاز Aiden Markram اور Quinton de Kock نے کیا، تاہم 12 کے مجموعے پر مارکرم فضل حق فاروقی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد ڈی کوک اور ریکلٹن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو مستحکم کیا۔ ریکلٹن نے 61 جبکہ ڈی کوک نے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔ بعد ازاں ڈیوالڈ بریوس نے 23 اور ڈیوڈ ملر نے 20 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز اسکور کیے۔ افغانستان کی جانب سے Azmatullah Omarzai نے 3 جبکہ راشد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ افغانستان کی بیٹنگ اور سنسنی خیز اختتام188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان نے بھرپور مقابلہ کیا اور میچ کو آخری گیند تک سنسنی خیز بنا دیا۔ تاہم پوری ٹیم 187 رنز پر آؤٹ ہوگئی، جس کے باعث مقابلہ ٹائی ہوگیا۔ سپر اوور کا ڈرامائی فیصلہپہلے سپر اوور میں بھی فیصلہ نہ ہو سکا، جس کے بعد میچ دوسرے سپر اوور میں داخل ہوا۔ دوسرے سپر اوور میں جنوبی افریقا نے برتری حاصل کرتے ہوئے افغانستان کو شکست دے دی۔ یاد رہے کہ افغانستان کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جبکہ جنوبی افریقا نے ابتدائی میچ میں کینیڈا کو 57 رنز سے ہرایا تھا۔






