ایرانی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی اسرائیلی حملے میں شہید

خدا کا بندہ خدا سے جا ملا، اسرائیلی حملے میں ایران کے قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی شہید ہوگئے حملے میں ان کا بیٹا مرتضٰی بھی شہید ہو گیا۔، ایرانی بسیج فورس کے کمانڈرغلام رضا سلیمانی کو بھی فضائی حملے میں جام شہادت نوش کرگئے۔ ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی ریجانی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی ایک… ایرانی صدر نے واضح کیا کہ علی لاریجانی کی شہادت کا سخت انتقام لیا جائے گا، ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے بھی علی لاریجانی اور دیگر شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاریجانی کا خون ایرانی عزت اور قومی بیداری کی علامت بن چکا ہے شہدا کے خون کا حساب ضرور لیا جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق ایرانی حکام نے علی لاریجانی کے بیٹے مرتضیٰ کے شہید ہونے کی بھی تصدیق کردی، رپورٹس کے مطابق علی لاریجانی تہران کے مشرقی علاقے میں اپنی بیٹی سے ملنے گئے تھے جہاں ان پر حملہ ہوا، حملے میں ان کا بیٹا مرتضٰی بھی شہید ہو گیا۔ ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی ریجانی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی ایک پوسٹ کی گئی ہے جس میں ان کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خدا کا بندہ خدا سے جا ملا۔ ایرانی صدر مسعو دپزشکیان نے شہید علی لاریجانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا وہ ایک نمایاں اور قیمتی شخصیت تھے، انہوں نے مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں انہیں وسیع تجربہ تھا۔ایرانی صدر کے مطابق شہید علی لاریجانی نے خطے میں امن اور سلامتی کو فروغ دینے کی کوششیں کیں۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے علی لاریجانی اور دیگر شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاریجانی کا خون ایرانی عزت اور قومی بیداری کی علامت بن چکا ہے اور صہیونی طاقتوں کے خلاف حوصلہ مزید بلند کر رہا ہے۔پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ شہید علی لاریجانی اور دیگر شہدا کی قربانی کو ہرگز فراموش نہیں کیا جائے گا اور ان کے خون کا حساب ضرور لیا جائے گا۔