ایرانی وزیر خارجہ سینٹ پیٹرز برگ پہنچ گئے، روسی صدر اہم ملاقات متوقع

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سینٹ پیٹرزبرگ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے اہم ملاقات کریں گے۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی اسلامی جمہوریہ ایران نیوز ایجنسی (ارنا) کے مطابق عباس عراقچی کا طیارہ میناب 168 کے کال سائن کے ساتھ روانہ ہوا، جو 28 فروری کو شہر میناب کے ایک پرائمری سکول پر امریکی و… یہ دورہ ایک اہم سفارتی پیشرفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس میں ایران اور روس کے درمیان باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ایران نے امریکہ کو ایک نئی سفارتی تجویز پیش کی ہے جس کا مقصد آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا اور جاری جنگ کا خاتمہ کرنا ہے۔ تاہم اس فارمولے کے تحت جوہری مذاکرات کو فی الحال مؤخر کرنے کی بات کی گئی ہے۔