نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے استنبول میں آر فور اور ای فور وزرائے خارجہ کے الگ الگ اور پھر پہلے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی جبکہ سائیڈ لائن پر اہم ملاقاتیں بھی ہوئیں جس دوران علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان کے سفارتی اور ثالثی کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آر فور اور ای فور وزرائے خارجہ مشترکہ اجلاس میں پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ کے ساتھ فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ شریک ہوئے۔ شرکا نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال، معاشی و سماجی اثرات اور علاقائی سلامتی کے چیلنجز پر غور کیا ۔ ایران امریکا تنازع میں پاکستان کے سفارتی اور ثالثی کردار پر بات ہوئی۔ اس سے پہلے آر فور اجلاس میں چاروں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب سے اظہارِ یکجہتی کیا، حوثی حملوں کی مذمت اور سعودی خودمختاری و علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کیا گیا ۔ اسحاق ڈار کی ترک، جرمن اور مصری ہم منصبوں سے اہم سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی ہوئیں جس دوران دوطرفہ تعلقات، فلسطین سمیت مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا سفارت کاری، مربوط کوششوں اور مسلسل مشاورت کے ذریعے امن و سلامتی کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments

