پاکستان نے پہلے مقامی ساختہ فضا سے فضا میں مار کرنے والے ‘فاز’ میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

پاکستان نے پہلے مقامی ساختہ فضا سے فضا میں مار کرنے والے ‘فاز’ میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تجربےکامشاہدہ پاکستان کی مسلح افواج کےسینیئرافسران کےساتھ ممتاز سائنسدانوں اور انجینئرز نےکیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فضا سے فضا میں مار کرنے والا فاذ میزائل ملک میں تیار کیا گیا ہے جو جدید ٹرمینل گائیڈنس سسٹم سے لیس ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فاذ میزائل طویل فاصلے تک دشمن کے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ میزائل قومی ائیرو اسپیس اور دفاعی صلاحیتوں کی ترقی میں ایک اور اہم سنگ میل ہے، فاذ میزائل پاک فضائیہ کی آپریشنل لچک میں نمایاں اضافہ کرے گا اور ملک کی مجموعی دفاعی پوزیشن کو مزید مضبوط بنائے گا، یہ کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی صنعت کی تکنیکی پختگی،جدت اورخودانحصاری کو اجاگرکرتاہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تجربےکامشاہدہ پاکستان کی مسلح افواج کےسینیئرافسران کےساتھ ممتاز سائنسدانوں اور انجینئرز نےکیا۔ صدر مملکت، وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس نے میزائل کی تیاری میں شامل سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔