ایشیا کپ: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ تاخیر کا شکار

ایشیا کپ میں سُپر فور مرحلے کا اہم میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان شیڈول ہے تاہم مقررہ وقت پر بوندا باندی ہونے کی وجہ سے اس میچ کے ٹاس میں تاخیر ہوگئی ہے۔ کولمبو میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور اس وقت پریماداسا کرکٹ اسٹیڈیم میں کورز موجود ہیں۔ سری لنکا کے خلاف میچ کے لیے ٹیم میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، شاہین آفریدی، امام الحق، محمد رضوان،افتخار احمد، محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کو ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں پہنچنے کےلیے سری لنکا کے خلاف کامیابی درکار ہے۔ میچ میں شکست یا پھر میچ بارش کی نذر ہونے کی صورت میں پاکستان ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔