قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی اور قومی کرکٹر شاہین آفریدی کی مہندی کی تقریب کراچی میں ہوئی۔ مہندی کی تقریب شاہد آفریدی کے گھر پر منعقد کی گئی تھی جس میں شاہین، ان کے اہل خانہ، دونوں خاندان کے رشتے داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ سوشل میڈیا پر شاہین اور انشا کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں جس میں شادی کیلئے شاہد آفریدی کے گھر کو سجے ہوئے تو دوسری جانب تقریب میں شاہین اور شاہد کو ساتھ کھانا کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ Family Dinner ❤️ A picture-perfect celebration of love and togetherness. Bhai wedding, a day to remember! Forever memories in stone. ?#ShaheenAfridi #AnshaAfridi #Wedding #ShahidAfridi #Mehndi #Night pic.twitter.com/iUuYyXC6YS — Shan Afridi (@shan_afridi7) September 19, 2023 ایک ویڈیو میک اپ آرٹسٹ فرقان کی جانب سے بھی شیئر کی گئی ہے جس میں دلہن کو دکھایا گیا ہے تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ یہ تصویر انشا یا اقصیٰ آفریدی کی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by FurqansSalon (@furqanssalon) انشا اور شاہین کی شادی کی تقریب آج کراچی میں ہوگی اور ولیمے کے تقریب 21 ستمبر کو اسلام آباد میں رکھی گئی ہے۔
