قومی کرکٹ ٹیم فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے کپتان بننے سے متعلق خبروں پر ان کے سسر اور سابق کپتان شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ حال ہی میں نجی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر خبر سامنے آئی تھی کہ شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین آفریدی بابر اعظم سے بہتر انداز میں پاکستان ٹیم کی قیادت کرسکتے ہیں، لاہور قلندرز نے شاہین شاہ کی قیادت میں پی ایس ایل ٹرافی جیتی۔ سابق کپتان نے نجی میڈیا سے گفتگو کے دوران خود سے منسوب کیے جانے والے اس بیان کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ میں ان دنوں ایک ہی چینل پر بیٹھ کر بات کرتا ہوں، مجھے سمجھ نہیں آرہا لوگ مجھ سے متعلق اپنی طرف سے باتیں کیوں بنارہے ہیں؟ شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ میں تو وہ واحد انسان ہوں جو شاہین کو کپتان بننے سے دور رکھتا ہوں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ قومی ٹیم کے اہم ترین کھلاڑی اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو شاداب خان کی جگہ نائب کپتان بنائے جا نے کا قوی امکان ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015