پاکستانی جوڑا احمد اور انعم عزیز نے دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی سر کر لی

لاہور سے تعلق رکھنے والے احمد اور انعم عزیر دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی سر کرنے والا پہلا پاکستانی جوڑا بن گیا ہے۔ سیون سمٹ ٹریک کی جانب سے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر اعلان کیا گیا کہ احمد اور انعم نے آج صبح (24 ستمبرکو) 8 ہزار 163 میٹر دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی مناسلو سر کر لی ہے۔ ٹوئٹ میں جوڑے کو مبارک دیتے ہوئے لکھا گیا کہ احمد اور انعم عزیر پہلے پاکستانی میاں بیوی ہے جس نے ایک ساتھ 8 ہزار سے زائد بلند چوٹی سر کی ہے۔ ?️ Manaslu Summit update 24 Sep 2023 !• Congratulations to Ahmed and Anum Uzair ?? who successfully climbed the eighth highest peak, Mt. Manaslu (8163m), this morning. They are the first Pakistani couple to achieve (climb 8000m peak) this feat.Summiteers list: ? 1. Ahmed… pic.twitter.com/s0ICffkcMF — Seven Summit Treks ?? (@sst8848) September 24, 2023 احمد اور انعم کو مبارک باد دیتے ہوئے نوجوان پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے کہا کہ احمد اور انعم عزیر آپ دونوں نے کر دکھایا، یہ واقعی ایک شاندار کامیابی ہے۔’ احمد اور انعم مناسلو نے چوٹی سر کرنے کے سفر کا آغاز کب کیا تھا اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ ٹوئٹ کے مطابق احمد اور انعم کے علاوہ دیگر تین نیپالی کوہ پیماؤں نے بھی مناسلو چوٹی سر کرلی ہے۔ قبل ازیں سماجی پلیٹ فارم ایکس پر قراقرم کلب کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی سر کرلی ہے اور وہ پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ انہوں نے 21 ستمبر کی صبح 7 بجکر 56 منٹ پر کامیابی سے دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی مناسلو سر کرلی تھی اور یہ کارنامہ سرانجام دینی والی وہ پاکستانی کی پہلی خاتون بن گئی تھیں۔ نائلہ کیانی کے ہمراہ ایک اور پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے بھی اضافی آکسیجن کے بغیر ماؤنٹ مناسلو سر کیا تھا۔