جنوبی افریقا کے سابق بیٹر ہاشم آملہ نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 جیتنے کے لیے اپنی موسٹ فیورٹ ٹیموں کے نام بتا دیے ہیں۔ اس حوالے سے ہاشم آملہ کا کہنا ہے کہ پاکستان، بھارت، جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی۔ ہاشم آملہ کا کہنا ہے کہ ان ٹیموں کے پاس طاقت اور قابلیت ہے، جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کو کھیل پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے، ارد گرد جو ہو رہا ہے اس کے بارے میں سوچنے کی ضرورت نہیں۔ واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہو گا۔

