ورلڈکپ کے آغاز سے چند روز قبل بنگلا دیش کے کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن انجری کا شکار ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن کو پریکٹس کے دوران فٹبال کھیلتے ہوئے ایڑھی پر چوٹ لگی جس کے باعث انہوں نے گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف پہلا پریکٹس میچ بھی نہیں کھیلا۔ گزشتہ روز کھیلے گئے وارم اپ میچ میں شکیب الحسن ٹاس کے وقت گراؤنڈ میں نہ آئے اور بتایا گیا کہ ان کی ایڑھی سوجھی ہوئی اور انہیں ایڑھی میں شدید تکلیف ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایڑھی کی انجری کے باعث شکیب الحسن دوسرا وارم اپ میچ بھی نہیں کھیل سکیں گے اور خدشہ ہے کہ ورلڈکپ کے اپنے افتتاحی میچ میں افغانستان کے خلاف بھی شکیب الحسن ایکشن میں نظر نہ آئیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے شکیب الحسن اور تمیم اقبال کے درمیان کئی روز سے اختلافات کی خبروں کے بعد یہ خبر سامنے آئی تھی کہ انجری سے مکمل نجات حاصل نہ کرنے کے باعث تمیم اقبال ورلڈکپ کے لیے ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔ شکیب الحسن کا شمار دنیا کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے اور انہوں نے بنگلا دیش کی جانب سے 240 ون ڈے کھیل رکھے ہیں جس میں انہوں نے 7300 سے زائد رنز اور وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں اور گزشتہ ورلڈکپ میں بھی شکیب الحسن 606 رنز کے ساتھ تیسرے ٹاپ اسکورر رہے تھے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015