آئی سی سی ورلڈ کپ: ڈیل اسٹین نے اپنے فیورٹ بولرز کے نام بتا دیے

جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے ورلڈ کپ میں اپنے 5 فیورٹ بولرز کا بتا دیا۔ ایک ویڈیو بیان میں ڈیل اسٹین نے بھارت کے محمد سراج، جنوبی افریقا کے راباڈا اور پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کو دیکھنے کے قابل قرار دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ اور انگلینڈ کے مارک ووڈ کو بھی ڈیل اسٹین نے فیورٹ بولر قرار دیا ہے۔ ڈیل اسٹین کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ روہت شرما دیہان سے کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مارک ووڈ، شاہین شاہ آفریدی، ٹرینٹ بولٹ، محمد سراج اور راباڈا ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی دکھائیں گے۔