معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 لازمی جیتنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ کپتان بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر بھارت سے اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ چہرے پر مُسکراہٹ لیے اپنے ہوٹل کی لابی میں بیٹھے ہیں۔ بابر اعظم نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہمیشہ شُکرگزاری کریں، اس سے زندگی میں کافی مدد ملتی ہے’۔ کپتان کے اس ٹوئٹ پر جہاں اُن کے مداحوں نے ردعمل دیا اور آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تو وہیں ٹک ٹاکر حریم شاہ نے تو بابر اعظم سے مطالبہ ہی کردیا۔ حریم شاہ نے کہا کہ ‘کپتان صاحب! ہمیں ہر صورت یہ والا ورلڈ کپ چاہیے، ٹیم کو بہترین کارکردگی دکھانی ہوگی’۔ صارفین نے حریم شاہ کے مطالبے کو دھمکی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘ایسا نہ ہو آپ کی دھمکیوں کی وجہ سے قومی ٹیم اچھا کھیل نہ سکے’۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا، قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کیخلاف کھیلے گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015