بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے متوقع بولرز کی فہرست جاری کر دی گئی۔ کرکٹ کے معروف جریدے نے 6 بولرز کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی بھی شامل ہیں۔ فہرست میں بھارت کے 3 بولرز کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ اور محمد سراج شامل ہیں۔ اس فہرست میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ بھی شامل ہیں۔ بھارت کے کلدیپ یادیو رواں برس اب تک سب سے زیادہ 33 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، انہوں نے ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف 25 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ شاہین آفریدی ابتدائی اوورز میں وکٹیں لینے کے لیے شہرت رکھتے ہیں اور جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے بھی شاہین آفریدی کو ورلڈ کپ کے ٹاپ بولرز میں شامل کیا ہے۔ ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر آسٹریلیا کے گلین میک گرا ہیں جنہوں نے 39 میچز میں 18.19 کی اوسط سے 71 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ سری لنکا کے اسپنر مرلی دھرن نے 40 میچز میں 19.63 کی اوسط سے 68 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015