قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے اپنے فیورٹ بھارتی کرکٹرز کے نام بتا دیے، حیران کن بات یہ ہے کہ ان میں دنیا کے بہترین بیٹرز میں سے ایک ویرات کوہلی کا نام شامل نہیں ہے۔ بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان سے ان کے فیورٹ بھارتی کرکٹرز کے نام پوچھے گئے۔ جس پر شاداب نے بتایا کہ مجھے روہت شرما بہت اچھے لگتے ہیں،وہ بہت خطرناک بیٹر ہیں، اگر وہ ایک بار سیٹ ہوجائیں تو انہیں آؤٹ کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 92 کے ورلڈکپ کی چیمپئن ٹیم اور موجودہ قومی ٹیم میں کیا مماثلت ہے؟ انہوں نے کہا کہ جہاں تک بھارتی بولرز کی بات ہے تو مجھے لیگ اسپنر کلدیپ یادیو بہترین لگتے ہیں، وہ فلیٹ پِچ پر بھی شاندار بولنگ کرنے کی مہارت رکھتے ہیں۔ شاداب نے مزید کہا کہ میرے خیال سے جس ٹیم کی بولنگ بہترین ہوگی وہی ٹیم ورلڈکپ جیتے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بدھ کو دبئی کے راستے حیدرآباد دکن پہنچی تھی جہاں اس کا شاندار استقبال کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ: سب سے زیادہ وکٹیں کون لے سکتا ہے؟ معروف جریدے کی فہرست جاری ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا، پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015