ورلڈکپ: گوتم گمبھیر کی بابر اعظم سے متعلق بڑی پیشگوئی

سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے حوالے سے پیش گوئیاں کی ہے۔ خاص طور پر پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے بارے میں گوتم گمبھیر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ بابر اپنی شاندار تکنیک کے ساتھ، ٹورنامنٹ کے دوران تین یا چار سنچریاں بنا سکتے ہیں۔ گمبھیر نے کہا کہ بابر اعظم کے پاس جس طرح کی تکنیک ہے مجھے لگتا ہے کہ وہ اس ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے تین یا چار سنچریاں اسکور کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ: ہرشا بھوگلے نے بابر سے زیادہ کس کھلاڑی کو قومی ٹیم کیلئے اہم قرار دیا؟ ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم میں ہر وہ خوبی ہے جس سے وہ اس ورلڈ کپ کو آگ لگا سکتا ہے میں نے بہت کم ایسے کھلاڑی دیکھے ہیں جن کے پاس بیٹنگ کے لیے کافی وقت ہے میرا ماننا ہے کہ روہت شرما، ویرات کوہلی، کین ولیمسن، جو روٹ اور ڈیوڈ وارنر ضرور ہیں لیکن بابر اعظم کا معیار مختلف ہے۔