ورلڈ کپ: شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے کس کھلاڑی کو اہم قرار دیا؟

آئی سی سی ورلڈ کپ دو روز بعد بھارت میں شروع ہو رہا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم ایشین وکٹوں پر ورلڈ کپ نہیں جیتے گی تو کہاں جیتے گی۔ کراچی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت کی وکٹیں بیٹنگ کے لیے سازگار ہوتی ہیں، شاداب خان اور اسامہ میر کی کارکردگی اہم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی سلیکشن میں صرف زمان خان کی کمی ہے، فخر زمان کے پاس پورا ورلڈ کپ ہے اور وہ رنز بنائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: ورلڈ کپ سے قبل بابر اعظم کی بھارت میں اشتہار کیلئے شوٹنگ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ میں گرین شرٹس کو کارکردگی دکھانا ہو گی، پہلے وارم اپ میچ میں جن کھلاڑیوں کو آرام کرایا گیا انہیں اب موقع ملنا چاہیے۔