کرکٹ ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس کے موقع پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ وارم اپ میچ کے بعد اچھی تیاری کی ہے، کیسن ولیمسن صحت یاب ہو رہے ہیں، وہ اگلے میچز کھیلیں گے۔ اس موقع پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے، بین اسٹوکس انجری کی وجہ سے میچ نہیں کھیلیں گے۔ انگلینڈ اسکواڈانگلینڈ کی قیادت وکٹ کیپر بلے باز جاس بٹلر کر رہے ہیں، ان کے علاوہ انگلش پلیئنگ الیون میں جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملن، جو روٹ، ہیری بروک، معین علی، لائم لیونگسٹن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کرس ووکس، سیم کرن، عادل راشد اور فاست بولر مارک ووڈ بھی انگلینڈ کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ کیوی پلیئنگ الیونکین ولیئمسن کی عدم موجودگی میں وکٹ کیپر ٹام لیتھم نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان مقرر ہیں، نیوزی لینڈ اسکواڈ میں ڈیون کانوے، ول ینگ، رچن روندرہ، ڈیرل مچل شامل ہیں۔ گلین فلپس، مارک چپمین، مچل سینٹینر، جیمز نیشم، میٹ ہینری اور ٹرینٹ بولٹ بھی کیوی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔






