ورلڈکپ: سری لنکا کی پاکستان کیخلاف 218 رنز پر تیسری وکٹ گرگئی

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کا آٹھواں میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہورہا ہے جس میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد میں میچ کھیلا جارہا ہے۔ اس وقت لنکن ٹیم کے 28 اوورز مکمل ہوچکے ہیں اور دو وکٹ کے نقصان پر 218 رنز ہیں۔ سری لنکن کپتان داسن شناکا نے کپتان بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم میں آج ایک تبدیلی کی گئی ہے، اوپنر فخر زمان کی جگہ ٹیم میں عبداللہ شفیق کو شامل کیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کا اس ایونٹ میں یہ اپنا اپنا دوسرا میچ ہے، اس میگا ایونٹ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دی تھی جب کہ سری لنکا کو جنوبی افریقا نے 102 رنز سے ہرایا تھا۔