ورلڈکپ: بھارت کیخلاف افغانستان کی بیٹنگ جاری

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے نویں میچ میں بھارت کے خلاف افغانستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے نویں میچ میں افغانستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اہم میچ نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس میں میزبان ٹیم پہلے فیلڈنگ کرے گی۔ میچ میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما اور افغان ٹیم کی قیادت حشمت اللّٰہ شاہدی کر رہے ہیں۔ ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 14 اکتوبر بروز ہفتے کو احمد آباد میں نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔