آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 19 ویں میچ میں نیدر لینڈز نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ لکھنؤ کے اکانا اسپورٹس سٹی میں کھیلا جارہا ہے، ٹاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے نیدر لینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈ نے کہا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ سری لنکا کے کپتان کوشال مینڈس نے کہا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔ دونوں ٹیموں نے ورلڈ کپ میں 3، 3 میچز کھیل لیے ہیں، سری لنکا کو تینوں میچز میں شکست ہوئی ہے جب کہ نیدر لینڈز نے ایک میچ جیتا ہے۔






