ورلڈکپ: پاکستان کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 22ویں میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ چنئی میں کھیلا جارہا ہے جہاں افغانستان پاکستان کے خلاف پہلے بولنگ کرے گا۔ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد نواز بخار کے باعث ٹیم میں شامل نہیں ہیں، ان کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم دو میچز میں فتح کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے جبکہ افغان ٹیم ایک میچ میں کامیابی کے باوجود آخری نمبر پر ہے۔