پاکستان نے رواں سال پاور پلے میں پہلا چھکا لگا دیا

بھارت میں جاری ورلڈ کپ 2023 کے دوران پاکستان ٹیم نے رواں سال ون ڈے میچ کے پاور پلے میں پہلا چھکا لگا دیا۔ قومی ٹیم نے افغانستان کے خلاف میچ کے دوران یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ گرین شرٹس 1169 گیندیں کھیل کر چھکا لگانے میں کامیاب ہوئی۔ اوپنر عبداللہ شفیق نے افغان فاسٹ بولر نوین الحق کو پانچویں اوور کی تیسری گیند پر چھکا لگایا جبکہ 8ویں اوور کی تیسری گیند پر اسپنر مجیب الرحمان کو دوسرا چھکا لگایا۔ واضح رہے کہ پاکستان وہ واحد ٹیم تھی جس نے ورلڈ کپ 2023 میں پاور پلے کے دوران کوئی چھکا نہیں لگایا تھا۔